آن لائن تعلیم کی مخالفت کیوں؟
آنلائن تعلیم کی مخالفت کیوں؟؟؟ [صفی اللہ محمد الأنصاري] ---------------------------------------------- حالات و ظروف کی نزاکت کے پیش نظر کچھ مدارس و جامعات کی طرف سے آنلائن تعلیم اور کلاسیز کا بندوست کیا جا رہا ہے ، تدریب و ٹریننگ کا مرحلہ جاری ہے جو کہ اپنے آپ میں ایک قابل ستائش قدم ہے۔ مگر یہ وقتی کاوش درس نظامی کا مستقل متبادل نہیں ہے بلکہ انتہائی مجبوری اور کوئی آپشن نہ ہونے کی حالت میں ہے تاکہ Some thing is better than nothing [کچھ نا سے کچھ بہتر ہے] کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے طلبہ کے تعلیمی سلسلے کو برقرار رکھا جاسکے تآنکہ حکومت کی جانب سے کوئی مثبت ہدایت جاری کی جائے۔ مگر اسکے باوجود کچھ علماء و مشائخ اور دوست و احباب اسکی پرزور مخالفت کرتے نظر آرہے ہیں جو کہ میرے خیال سے درست پہلو نہیں ہے ۔ ہم مانتے ہیں کہ آنلائن تعلیم ہمارے مدارس و جامعات کے انوائرنمنٹ میں ایک دشوارکن مرحلہ ہے بلکہ پرائمری درجات کیلئے کچھ زیادہ ہی مسئلہ ہے، اور نٹورک کا پرابلم ایک الگ بلا ہے جس پر کچھ زایوں سے بات کی جا سکتی ہے۔ ہاں البتہ غریب فیملی کیلئے موبائل اور نٹ کا خرچہ بہت بڑا مسئلہ ہے...