نیپال کی یونیورسیٹیوں میں عربک ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کی ضرورت
نیپال کی یونیورسیٹیوں میں عربک ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کی ضرورت ---------------------------- [ صفی اللہ محمد الأنصاری:✒] بر وقت الحمد للہ ہمارے ملک نیپال میں کافی حد تک تعلیمی بیداری دیکھنے کو مل رہی ہے مدارس اور اس سے متعلق تمام ایشوز کو مختلف جھات سے جس انداز میں اٹھایا گیا ہے واقعی قابل داد و تحسین ہے۔ اللہ جملہ احباب کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور جلد از جلد ایوان حکومت سے مسلمانوں کے مطالبات کی خوشخبری آئے اور برسوں کا خواب شرمندہ تعبیر ہو ۔ ہم نیپالی مسلمانوں کو تعلیم اور مدارس کے متعلق سرکار سے جہاں بہت سارے مطالبات درکار ہیں وہیں نیپال کے تمام ٹاپ یونیورسٹیوں میں عربک ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا بھی مطالبہ کرنا چائیے اور یہ آئینی حقوق میں سے ہے ۔ اگر ایسا ہو جائے تو سب کا بالعموم فائدہ ہوگا اور عربی مدارس و جامعات سے منسلک تمام لوگوں کا بالخصوص فائدہ ہوگا بایں طور کہ مدارس و جامعات کو الحاق و معادلہ کا زریں موقع نصیب ہوگا جس سے بہت سارے مسائل خود بخود حل ہ...